وفاق کو خیبر پختونخوا میں مسلسل بگڑتی امن و امان کی صورتحال پر سخت تشویش ہے: رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خیبر پختونخوا میں ’امن و امان کی مسلسل بگڑتی صورتحال‘ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے پشاور کے تھانہ سربند پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ’وفاق کو صوبہ خیبر پختونخوا میں مسلسل بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر سخت تشویش ہے،خیبرپختونخوا میں دہشت گرد تھانوں پر حملے کر رہے ہیں۔ پولیس کے جوان اور افسران ٹارگٹ ہو رہے ہیں۔‘خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع تھانہ سربند پر جمعے کی شب شدت پسندوں نے حملہ کیا جس پر پولیس اہلکاروں نے مزاحمت دکھائی،شدت پسندوں کے تعاقب میں جانے والے ٹیم میں شامل ایک ڈی ایس پی اور دو پولیس اہلکار مقابلے میں شہید ہو گئے تھے۔رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ’حالیہ واقعے سے لگتا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بنوں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ساری توانائیاں صوبائی اسمبلی توڑنے پر مرکوز ہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت اور صوبے میں امن و امان وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ترجیح ہی نہیں ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ’دہشت گردوں کے حملوں میں کے پی پولیس بھی محفوظ نہیں۔ عوام کے تحفظ کا کیا ہوگا؟۔

Next Post

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے: سعید غنی

Sun Jan 15 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے۔اتوار کے روز بلددیاتی انخابات کے دن ووٹ کاسٹ کرنے اپنے حلقے کے علاقے چنیسر گوٹھ پہنچ کر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے، کراچی میں سیکیورٹی […]