بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے: سعید غنی

کرا چی(پی پی آ ئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے۔اتوار کے روز بلددیاتی انخابات کے دن ووٹ کاسٹ کرنے اپنے حلقے کے علاقے چنیسر گوٹھ پہنچ کر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے، کراچی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ایم کیو ایم سے متعلق سوال پرسعید غنی کا کہناتھا کہ انتخابات سے بائیکاٹ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی شہر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی، شہر کراچی بھٹو کا ہے، نتائج اس بات کو ثابت کردیں گے، اب میئر کراچی پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا۔

Next Post

پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے آصف زرداری (ن) لیگ سے پرانا حساب پورا کر رہا ہے: شیخ رشید احمد

Sun Jan 15 , 2023
راولپنڈی(پی پی آ ئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری نون لیگ سے پرانا حساب پورا کر رہا ہے، زرداری ایک کو لندن دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پی ڈی ایم منہ […]