الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما کیخلاف بڑا قدم

کراچی(پی پی آ ئی)بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے سولجربازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا اور اْنہیں پولنگ سٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے 3 سے 4 بیلٹ باکس کی سیل توڑی تھی، اس حوالے سے فردوس شمیم نقوی نے بتایا کہ سیل کمزور لگائی گئی تھیں لہٰذا اس لیے توڑ دیں۔اس معاملے پر پولنگ عملے نے کہا کہ یہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے آئے تھے، انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی رہنما نے کسی کی نا سنی۔

Next Post

آ ج سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 4 لاکھ 28 ہزار 957 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی

Sun Jan 15 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی) ملک میں رواں برس کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم آ ج سے شروع کی جائے گی، مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 4 لاکھ 28 ہزار 957 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سنہ 2023 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انسداد […]