ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، آئل کمپنیز نے حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی پی آئی) ملکی معاشی صورتحال کے باعث بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھولے جانے پر ملک میں پٹرول کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی)نے ملک میں تیل کے بحران کی گھنٹی بجا دی ہے، او سی اے سی نے معاملے کی حساسیت پر حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ بروقت ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں تیل کے بحران کا خدشہ ہے، بروقت ایل سیز کو یقینی بنانے کے لیے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کردار ادا کریں۔خط میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے سے کچھ آئل کارگوز منسوخ ہوچکے ہیں اور ایل سیز نہ کھلنے سے تیل کی سپلائی میں تعطل پیدا ہورہا ہے جسے فوری طور پر ختم کرنا ناگزیر ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب تیس کروڑ ڈالرمالیت کا تیل درآمد کیا جاتا ہے، ملک میں ماہانہ 4 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن پٹرول 2 لاکھ میٹرک ٹن ڈیزل درآمد کیا جاتا ہے، ایک مرتبہ سپلائی چین متاثر ہونے کے بعد بحالی میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔

Next Post

پولیو ورکرز نے مشکل حالات میں کام جاری رکھا: وزیراعظم بدقسمتی سے پاکستان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

Sun Jan 15 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پولیو ورکرز نے مشکل حالات میں کام جاری رکھا، چند ماہ میں پولیو کے 20 کیسز سامنے آئے، صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا، تقریب سے خطاب […]