بھاری بھرکم یوٹیلیٹی بلوں سے صارف پریشان،جینا دوبھر،مشکلات میں اضافہ

ساری تنخواہ گھرکے کرائے، بجلی، گیس، فون کے بلوں ودوسری ضروریات پر خرچ
مہنگے آٹے،طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس کے کم پریشر نے مشکلات کو مزیدبڑھادیا
کراچی (پی پی آئی) لینڈ لائن فون،بجلی اورگیس کے بلوں نے صارفین کاجینا دوبھر کردیا ہے،کم آمدنی والے سفید پوش گھرانے یوٹیلیٹی بلز زیادہ آنے سے شدید پریشان ہیں بھاری یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے بوجھ سے ان کی نیند حرام ہو رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق تنخواہ دار طبقے کی ساری تنخواہ گھروں کے کرائے، بجلی، گیس اور فون کے بلوں اور دوسری ضروریات پر خرچ ہوجاتی ہے۔ اضافی بلنگ کا مسئلہ بجلی کے صارفین کو پریشان کررہا ہے،طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس کے کم پریشر نے مشکلات مزیدبڑھادی ہیں،تنخواہ دار طبقے کاکہنا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ عوام کو دووقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ترین بنادیا گیا ہے۔

Next Post

پشاورمیں سینئر وکیل لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Mon Jan 16 , 2023
پشاور(پی پی آئی)پشاور میں سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائیکورٹ کی حدود میں فائرنگ کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔پولیس کے مطابق لطیف آفریدی کو 6 […]