مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کا نہ رکنے وا لاسلسلہ جا ری

ضلع بڈگام میں قابض بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں دو اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قا بض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بڈگام میں دو اور کشمیری نوجوانوں کوجعلی مقابلے میں فا ئرنگ کر کے شہید کر دیاہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کا نہ رکنے وا لاسلسلہ جا ری ہے،قابض بھارتی فوجیوں نے نام نہاد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ضلع میں واقع عدالتوں کے قریب مرکزی چوک پر ایک گاڑی کو روکا۔ فوجیوں نے گاڑی پر سوار نوجوانوں کواتارکر انہیں گولیاں مار کر شہید کردیا۔مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نوجوانوں کو بلا جواز طورپر فوجیوں نے گولیاں مار کر قتل کیا۔

Next Post

توہین الیکشن کمیشن، عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیشی کیلئے آخری موقع

Tue Jan 17 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیشی کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کرمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے، آئندہ سماعت پرعدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی […]