بلوچستان سمیت شمالی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

گلگت/کو ئٹہ(پی پی آ ئی) محکمہ مو سمیات نے بلوچستان سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے بارش اور برفباری کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 جنوری تک بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، ڑوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Next Post

خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل گورنر نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

Wed Jan 18 , 2023
پشاور(پی پی آ ئی)گورنر خیبر پختونخوا کے دستخط کے بعد صوبائی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے جس کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگئی۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال […]