خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل گورنر نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

پشاور(پی پی آ ئی)گورنر خیبر پختونخوا کے دستخط کے بعد صوبائی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے جس کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگئی۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گورنر کی جانب سے48 گھنٹوں میں دستخط نہ کرنے کی صورت میں اسمبلی خودبخود تحلیل ہوجاتی۔

Next Post

کیماڑی میں درجن سے زیادہ پی ٹی آئی ورکر گرفتار کر لیا گیا: اسد عمر

Wed Jan 18 , 2023
سندھ حکومت پی ٹی آئی کراچی کے لیڈروں اور کارکنوں پر ریاستی دباؤ اور تشدد کر رہی کرا چی(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے پیپلز پا رٹی پر الزام لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ زبردستی مینڈیٹ چوری کرنے کے لئے سندھ حکومت کا تحریک انصاف کے کراچی کے لیڈروں اور کارکنوں پر […]