سندھ حکومت پی ٹی آئی کراچی کے لیڈروں اور کارکنوں پر ریاستی دباؤ اور تشدد کر رہی
کرا چی(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے پیپلز پا رٹی پر الزام لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ زبردستی مینڈیٹ چوری کرنے کے لئے سندھ حکومت کا تحریک انصاف کے کراچی کے لیڈروں اور کارکنوں پر ریاستی دباؤ اور تشدد جاری ہے۔ اپنی ٹو ئٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبا ئی حکو مت نے کیماڑی میں درجن سے زیادہ پی ٹی آئی ورکر گرفتار کر لیا ہے اور مزید چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے آخری دن آ رہے ہیں،ان سب ہتھکنڈوں کی قیمت دینی پڑے گی۔