10 سے 15 روز میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی:فواد چوہدری

اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری نے کہاہے کہ 10 سے 15 روز میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی، اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پی ٹی آئی کو دیں۔ فواد چوہدری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے احمقانہ فیصلے کئے، بہتر ہو گا باقی ملک بھی اب انتخابات کی جانب بڑھے،ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے تمام استعفے قبول کریں،یہ قومی اسمبلی میں اپنے نمبر پورے نہیں کر پائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ 800 میں سے 500 نشستوں پر الیکشن ہونے جا رہے ہیں،10 سے 15 روز میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی، ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پی ٹی آئی کو دیں،قانون کہتا ہے جس کے پاس نمبر زیادہ ہوں اپوزیشن لیڈر اس کا ہو گا۔

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ اعظم سواتی کے فارم ہاس پر سی ڈی اے آپریشن کیخلاف

Wed Jan 18 , 2023
کیس میں توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے فارم ہاوس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کیخلاف کیس میں فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کے فارم ہاوس پر سی ڈی […]