اسلام آباد ہائیکورٹ اعظم سواتی کے فارم ہاس پر سی ڈی اے آپریشن کیخلاف

کیس میں توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے فارم ہاوس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کیخلاف کیس میں فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کے فارم ہاوس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس اربار محمد طاہر نے کہاکہ ابھی صرف نوٹس کرکے جواب مانگ رہے ہیں اور درخواست کو یکجا کر دیتے ہیں، عدالت نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جس ایشو پر توہین عدالت چاہتے ہیں وہ استدعا تھی نہ کورٹ کا ایسا کوئی آرڈر، آپ نے کہا تھا کہ سی ڈی اے کو تعمیرات گرانے سے روکا جائے،آپ خود غیر قانونی تعمیرات گرانے کیلئے تیار تھے،آپ کی استدعا یا کورٹ آرڈرز میں پراپرٹی ڈی سیل کرنے کا کہیں ذکر نہیں،عدالت نے فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Next Post

خیبرپختونخوا کے عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی:امیر مقام

Wed Jan 18 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی امیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق لیگی رہنما امیر مقام کاکہناتھا کہ 10 سال میں خیبرپختونخوا کے عوام کو پی ٹی آئی نے صرف مایوس کیا،وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی […]