اسلام آباد(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی امیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق لیگی رہنما امیر مقام کاکہناتھا کہ 10 سال میں خیبرپختونخوا کے عوام کو پی ٹی آئی نے صرف مایوس کیا،وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کوئی بڑا منصوبہ نہیں لگا سکی۔ان کاکہناتھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنیوالوں کو سیاسی طور پر تحلیل کردیں گے،معاون خصوصی نے کہاکہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔
Next Post
پاکستان کا موجودہ موسم،کہیں برفباری،کہیں بارش،کہیں خون جمانیوالی سردی
Wed Jan 18 , 2023
مظفر آباد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، آزاد کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 17 ڈگری تک گرگیا۔ بارش اور برفباری کے باعث الرٹ بھی جاری۔محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے آخری گاؤں تاؤ بٹ کا درجہ منفی […]