مظفر آباد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، آزاد کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 17 ڈگری تک گرگیا۔ بارش اور برفباری کے باعث الرٹ بھی جاری۔محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے آخری گاؤں تاؤ بٹ کا درجہ منفی 17 ڈگری تک گر گیا ہے۔ پیر چناسی اور گنگا چوٹی پر منفی 12 ریکارڈ، مظفر آباد میں دو سینٹی گریڈ، راولاکوٹ میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف کی کئی فٹ موٹی تہہ بھی جم چکی ہے۔بارش اور برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں۔
Next Post
پاک بھارت مذاکرات تک تنازعہ کشمیر موجودرہے گا:فاروق عبداللہ
Wed Jan 18 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک بھارت پاکستان سے بات نہیں کرتا اور کئی دہائیوں سے جاری تنازعہ کشمیر کاکوئی حقیقی حل تلاش نہیں کرتا۔کشمیر میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے بھارت کے […]