پاک بھارت مذاکرات تک تنازعہ کشمیر موجودرہے گا:فاروق عبداللہ

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک بھارت پاکستان سے بات نہیں کرتا اور کئی دہائیوں سے جاری تنازعہ کشمیر کاکوئی حقیقی حل تلاش نہیں کرتا۔کشمیر میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک بھارت پاکستان سے بات نہیں کرتا۔ نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ نہ صرف تنازعہ کشمیر بلکہ کشیدگی بھی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ بھارت اپنے ہمسایہ ملک سے بات نہیں کرتا اور کوئی حقیقی حل تلاش نہیں کرتا۔

Next Post

سیلاب کی تباہی کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا: حنا ربانی

Wed Jan 18 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہی کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ جس غیرمتناسب تباہی کا پاکستان کو سامنا ہوا ہے اس کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے […]