منشیات کے خلاف مہم میں منشیات برآمد،ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی)انسداد منشیات فورس نے منشیات کے خلاف ملک گیر دیگر کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب دو ملزمان سے اے این ایف نے چرس سے بھرے 201 کیپسول برآمد کرلیے جو بیرون ملک اسمگل کیے جانے تھے۔ اس کے علاوہ اے این ایف اور اے ایس ایف نے پشاور ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے ایک مسافر کے ٹرالی بیگ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا۔جب کہ پشین کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

Next Post

گمبٹ ریلوے سٹیشن پر علامہ اقبال اور ہزارہ ٹرینوں کو2منٹ رکنے کی اجازت

Wed Jan 18 , 2023
گمبٹ(پی پی آئی)کراچی سے براستہ لاہور، سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ٹرین اور حویلیاں سے براستہ راولپنڈی، لالہ موسیٰ، جھنگ، کراچی سٹی کے درمیان چلنے والی ہزارہ ایکسپریس کو گ محکمہ ریلوے نے گمبٹ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے لیے رکنے کی اجازت دیدی ہے۔