کوٹ لکھپت لاہور میں 18 سالہ دوشیزہ قتل

لاہور(پی پی آئی)لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت چندرائے میں 18 سالہ فاطمہ کو قتل کر دیاگیا۔پولیس کے مطابق18 سالہ دوشیزہ کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا گیا،شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی، پولیس کاکہناہے کہ فاطمہ گھر میں اکیلی تھی نا معلوم ملزمان نے موقع ملتے ہی آہنی راڈ کے وار سے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ہے۔

Next Post

کاروبار اور فیکٹریاں مکمل بند کردیں گے:بزنس کمیونٹی کی دھمکی

Wed Jan 18 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)بزنس کمیونٹی نے اپنے کاروبار اورفیکٹریاں مکمل بند کرنے کی دھمکی دے دی۔اسلام آباد میں مختلف چیمبرز کے صدور نے پریس کانفرنس کی،پی پی آئی کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تک انتخابات ہونے نہیں دیں گے جب تک سیاسی جماعتیں میثاق معیشت نہیں […]