اسلام آباد (پی پی آئی)بزنس کمیونٹی نے اپنے کاروبار اورفیکٹریاں مکمل بند کرنے کی دھمکی دے دی۔اسلام آباد میں مختلف چیمبرز کے صدور نے پریس کانفرنس کی،پی پی آئی کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تک انتخابات ہونے نہیں دیں گے جب تک سیاسی جماعتیں میثاق معیشت نہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسے لینے کے بجائے پاکستانیوں سے لے لیں۔ آئی ایم ایف کو کہیں کہ ہماری معیشت مشکلات سے دوچار ہے۔راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ ملک میں کوئی طویل المدتی معاشی پالیسی ہے نہ ہی حکومت کے پاس ہمیں سننے کا وقت، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو سب گھر بیٹھ جائیں گے۔
Next Post
سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد
Wed Jan 18 , 2023
ملکی سلامتی اور شاعر اہلبیت اسد آغا کی صحتیابی کیلئے دعائیں،نذرانہ عقیدت پیش ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے:دعا کمیٹی کراچی (پی پی آئی)دعا کمیٹی مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل اور دختر رسول خدا جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے سلسلے […]