نیویارک(پی پی آئی) سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کا امریکامیں آپریشن ہوا ہے جس کے بعد ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گیلانی خاندان کے ترجمان ضیغم گیلانی کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا کے دوران یوسف رضا گیلانی کو ہرنیا کی شکایت ہوئی تھی جس پر ان کا آپریشن کیا گیا ہے، اب یوسف رضا گیلانی خیریت سے ہیں، وہ اتوار کو پاکستان آجائیں گے۔
Next Post
بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
Thu Jan 19 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی گئی ہے، دسمبر میں 8 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ 8 ارب 9 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی […]