کراچی،حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

کراچی(پی پی آئی) کراچی میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے ایک کا رو ائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگرد کوگرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مواچھ گوٹھ اور صدر ایمپریس مارکیٹ سے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔دوسری جانب صدر زینب مارکیٹ کے قریب تاجر سے مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران سفید کار میں سوار ملزمان تاجر سے 70 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہو گئے۔

Next Post

عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پرمزید سماعت27 جنوری تک ملتوی

Thu Jan 19 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی مزید سماعت27 جنوری تک ملتوی کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عمران خان کا تحریری بیان عدالت میں جمع کرانا چاہتے ہیں،ہمیں […]