اسلام آباد(پی پی آ ئی)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس نئے قوانین کے تحت نیب کو واپس بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی،آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ آصف زرداری پر ریفرنس میں 30 ملین کا الزام ہے،نیب اب تک یہ الزام بھی ثابت نہیں کر سکا،گورنر سٹیٹ بینک نے بھی یہ کیس نیب کو نہیں بھیجا تھا،نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس بھی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، احتساب عدالت قانون کے مطابق ریفرنس کو واپس بھیجیں۔احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں۔
Next Post
شہباز گل کی اسپیشل پراسیکیوٹر کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد
Thu Jan 19 , 2023
فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے حکم امتناع کی استدعا بھی منظور نہیں کی گئی اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی اسپیشل پراسیکیوٹر کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی جبکہ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے حکم امتناع کی استدعا بھی منظور نہیں کی گئی۔چیف […]