فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے حکم امتناع کی استدعا بھی منظور نہیں کی گئی
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی اسپیشل پراسیکیوٹر کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی جبکہ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے حکم امتناع کی استدعا بھی منظور نہیں کی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے اداروں میں بغاوت پراکسانے کے کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹرتعیناتی کے خلاف شہبازگل کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے قانونی نکتے پرمعاونت کے لئے تیاری کی مہلت دے دی۔عدالت نے شہباز گل کی سپیشل پراسیکیوٹر کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مستردکردی،عدالت کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔