پاکستان کی ایرانی حدود سے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان میں کارروائی کیلئے ایران کی سر زمین استعمال کی ہے. اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے ایران کی حدود سے ہونے والے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں، امید کرتے ہیں کہ ایران دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھی اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، اور ایران بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاک ایران بارڈر کے چوکاپ سیکٹر میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا۔دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پر گشت کرنے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

Next Post

توشہ خانہ تحائف خفیہ ہونے پر مطمئن ہوئے تو پبلک کرنیکا حکم نہیں دینگے: عدالت

Thu Jan 19 , 2023
لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کی مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کردیا لاہو(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ تحائف خفیہ ہونے پر مطمئن ہوئے تو پبلک کرنیکا حکم نہیں دینگے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے درخواست پر […]