پشاور(پی پی آ ئی) خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے لئے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک بر قرار ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت ناممکن قرار دے دی۔نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے لئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ ایک دن گزرنے باوجود وزیراعلیٰ کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ وہ مشاورت کے لیے وزیراعلی ہاؤس نہیں جائیں گے، ایک دن گزرنے باوجود وزیراعلیٰ محمود خان نے رابطہ نہیں کیا، نگراں وزیراعلیٰ کے لئے وزیراعلی کے ساتھ مشاورت ممکن نظر نہیں آرہی۔اکرم درانی کا کہنا تھا کہ اسپیکرہاؤس میں بیٹھنے کے لئے تیار ہیں لیکن وزیر اعلیٰ ہاؤس نہیں جاؤں گا، بات نہ بنی تو ہم نام الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے۔
Next Post
حکومت کی آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاریاں
Thu Jan 19 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) آئی ایم ایف کی شرطوں کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ملک کی معاشی حالت سدھارنے اور آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے حکومتی جتن جاری ہیں، اس سلسلے میں حکومت نے 175 ارب روپے سے زائد کا منی بجٹ اسی مہینے لانے […]