اسلام آ باد(پی پی آ ئی) آئی ایم ایف کی شرطوں کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ملک کی معاشی حالت سدھارنے اور آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے حکومتی جتن جاری ہیں، اس سلسلے میں حکومت نے 175 ارب روپے سے زائد کا منی بجٹ اسی مہینے لانے کی ٹھان لی ہے۔حکومت کی جانب سے لایا جانے والا منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کیا جائے گا۔ مجوزہ منی بجٹ پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔منی بجٹ میں فلڈ لیوی سمیت پونے دو سو ارب روپے سے زائد کے مختلف ٹیکسز عائد کئے کئے جائیں گے۔آرڈیننس کے ذریعے درآمدی خام مال اور فرنشڈ آئٹمز پر 3 فیصد تک فلڈ لیوی عائد کی جائے گی۔ زیرو کسٹم ڈیوٹی والی درآمدی اشیاپر 1 فیصد فلڈ لیوی کے ساتھ مقامی سطح پر بھی فلڈ لیوی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔آرڈیننس کے ذریعے درآمدی خام مال اور فرنشڈ آئٹمز پر 3 فیصد تک فلڈ لیوی عائد کی جائے گی۔ زیرو کسٹم ڈیوٹی والی درآمدی اشیاپر 1 فیصد فلڈ لیوی کے ساتھ مقامی سطح پر بھی فلڈ لیوی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ یکم فروری سے مجوزہ منی بجٹ پر عمل درآمد بھی شروع ہو جائے گا۔
Next Post
سرکاری اراضی قبضہ کیس دوست محمد مزاری کے 5 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
Thu Jan 19 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے دوست محمد مزاری کے 5 شریک ملزمان کی سرکاری اراضی پر قبضہ کے کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ڈیوٹی جج اینٹی کرپشن کورٹ خالد محمود بھٹی نے سابق ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کے 5 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔اینٹی کرپشن حکام نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مہلت […]