سرکاری اراضی قبضہ کیس دوست محمد مزاری کے 5 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(پی پی آ ئی)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے دوست محمد مزاری کے 5 شریک ملزمان کی سرکاری اراضی پر قبضہ کے کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ڈیوٹی جج اینٹی کرپشن کورٹ خالد محمود بھٹی نے سابق ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کے 5 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔اینٹی کرپشن حکام نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مہلت طلب کی، تو ملزمان کے وکیل نیعدالت کو بتایا کہ دوست مزاری کو ضمانت پر رہائی مل چکی ہیعبوری ضمانت منظور کی جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں ڈر ہے اینٹی کرپشن حکام گرفتار نہ کر لیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا، اراضی پر قبضہ کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔ملزمان پرسرکاری اراضی کا ریکارڈ قبضہ میں رکھنے کا بھی الزام ہے۔عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔

Next Post

حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی جلدبحالی چاہتی ہے

Thu Jan 19 , 2023
آئی ایم ایف کے بہت سے تحفظات دور کردیے گئے ہیں: عائشہ غوث پاشا اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی جلدبحالی چاہتی ہے، آئی ایم ایف کے بہت سے تحفظات دور کردیے گئے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ کے دوران […]