چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا وزیر اعلیٰ چلنے نہیں دیں گے:پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر وزی الٰہی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا وزیر اعلیٰ چلنے نہیں دیں گے۔چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی نیت اور سوچ کا علم ہے اور الیکشن کمیشن تو روزانہ عمران خان کے خلاف کیسز بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے بنائے گئے وزیر اعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے اور چیف الیکشن کمشنر کے بنائے وزیراعلیٰ کے خلاف عدالت جائیں گے۔ دشمن کی غلطی کو روکا نہیں کرتے بلکہ اسی میں اس کو ڈوبنے دیں گے۔پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان غلطی کرتے ہیں تو ہم روکتے ہیں اور انتخابات جب بھی ہوں گے ہم مقابلہ کریں گے۔ ہم خود اسمبلیاں توڑ کر بیٹھے ہیں اب انتخابات ہوں گے تو ہم آگے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان بڑے لیڈر ہیں جبکہ شریف خاندان صبح اٹھ کر رات تک جھوٹ بولتے ہیں۔ سیاست میں حلقہ نہیں ہوتا بلکہ صوبہ یا پاکستان ہوتا ہے۔

Next Post

پاکستانیوں کی سال 22،2021 میں دس ہزار 600 ارب کی آن لائن ٹرانزیکشنز

Thu Jan 19 , 2023
اسلام آ باد(پی پہی آ ئی)پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان بڑھ گیا، تین سال میں موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں 148 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے مالی سال 2021-22 میں دس ہزار 600 ارب کی آن لائن ٹرانزیکشنز کیں۔تین سال کے دوران موبائل بینکنگ اکاؤنٹس کی تعداد بڑھ کر ا?ٹھ کروڑ پچاسی لاکھ […]