پاکستانیوں کی سال 22،2021 میں دس ہزار 600 ارب کی آن لائن ٹرانزیکشنز

اسلام آ باد(پی پہی آ ئی)پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان بڑھ گیا، تین سال میں موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں 148 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے مالی سال 2021-22 میں دس ہزار 600 ارب کی آن لائن ٹرانزیکشنز کیں۔تین سال کے دوران موبائل بینکنگ اکاؤنٹس کی تعداد بڑھ کر ا?ٹھ کروڑ پچاسی لاکھ ہوگئی۔ مالی سال دوہزار اکیس بائیس کے دوران آن لائن بینکنگ میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان میں ای کامرس ریٹیلرز کی تعداد بھی 76 فیصد بڑھ کر چار ہزار 445 ہوگئی۔ گزشتہ تین سال میں ایپ بیس موبائل بینکنگ لین دین میں نو کروڑ کا اضافہ ہوا۔پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں 93 فیصد گھرانوں کے پاس ذاتی موبائل فون ہے۔

Next Post

قومی اسمبلی کاآج جمعہ کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری

Thu Jan 19 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) قومی اسمبلی کے آج جمعہ کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعہ دن 11 بجے ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے اور اب یہ اجلاس 20 جنوری کے بجائے 27 جنوری بروز جمعہ دن 11 بجے […]