اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ قرضوں کی منظوری میں تاخیر کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے تمام مجوزہ آپریشنز اور ان کی رقوم سے متعلق بورڈ کی منظوری کی تاریخیں واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک مناسب طریقہ کار کے بعد اور مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر بورڈ کے غور و خوض کے لیے پروجیکٹ کی تجاویز کے تبادلے کے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔
Next Post
پی ٹی آئی ارکان کا فی الحال سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ
Thu Jan 19 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے ایوان سے فوری طور پر مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب و خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے سندھ اسمبلی سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اراکین سندھ […]