عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، قبل از وقت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: شجاعت

گجرات(پی پی آئی) سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، فوری انتخابات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پرمل بیٹھ کر فیصلے کریں، معاشی بحالی کی مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں۔انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کو ق لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں ہے، شوکاز نوٹسز صرف ان کے غلط اقدام کو روکنے کے لئے دیے ہیں، چاہتا ہوں کہ پرویزالٰہی مسلم لیگ ق میں ہی رہیں، میرے اور پرویز الٰہی کے درمیان سارا معاملہ ایم پی ایز کے متعلق خط سے خراب ہوا، مجھے پرویزالٰہی نے بہت کہا کہ خط واپس لے لیں لیکن میں نے کہا یہ ناممکن ہے۔چوہدری ی شجاعت کا کہنا تھا کہ بات اس حد تک پہنچ گئی کہ گھر کے اندر تقسیم کے لئے ایک دیوار بنا لی جائے، میں نے کہا ایسی دیوار تو نہیں بننے دوں گا، دیوار بنانے کامقصد عمران خان کو یقین دلانا تھا کہ ہم علیحدہ ہیں۔

Next Post

پی ٹی آئی کے مزید 25 سے 30 استعفے منظور ہونے کا امکان

Thu Jan 19 , 2023
قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے ہوم ورک مکمل کرکے اسپیکر کو بھجوا دیا اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کے مزید پچیس سے تیس اراکین کے استعفے منظور ہونے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کے سیکرٹری طاہر حسین نے اسپیکر راجا پرویز اشرف سے ملاقات میں قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی کے ہوم ورک پر بریفنگ […]