قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے ہوم ورک مکمل کرکے اسپیکر کو بھجوا دیا
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کے مزید پچیس سے تیس اراکین کے استعفے منظور ہونے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کے سیکرٹری طاہر حسین نے اسپیکر راجا پرویز اشرف سے ملاقات میں قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی کے ہوم ورک پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے ہوم ورک مکمل کرکے اسپیکر کو بھجوا دیا، اسپیکر کو پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنیکی ایڈوائس دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوا۔استعفے کب مں ظور کرنے ہیں، یہ اسپیکر کی صوابدید ہے، رواں ہفتے پی ٹی آئی کے 35 اراکین ڈٰی نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔