لاہور (پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا عبوری تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ سپیشل پراسیکیوٹر کی سپریم کورٹ میں درخواست کے مطابق شہباز گل نے جرم دہرایا ہے، جرم دہرانے پر ایک اور مقدمہ درج ہو گیاہے،، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مقدمے کی تفصیل مانگی، وہ فراہم نہیں کر سکے،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ایف آئی اے، پولیس نے بتایا کہ شہباز گل پر کوئی نیامقدمہ درج نہیں،سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی سے رابطے پر تصدیق ہوئی کہ ایک مقدمہ درج ہے مقدمے کی تفصیل نہیں بتائی گئی، آرٹیکل چار کے تحت ہر شہری کو قانون کا تحفظ حاصل ہے، عدالت شہباز گل کی 24 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کرتی ہے۔
Next Post
الیکشن جب بھی ہوں اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے: خواجہ سعد رفیق
Fri Jan 20 , 2023
لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن قبل از وقت ہوں، بروقت یا جب بھی، اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حصول و ارتکاز اقتدار کی بے رحم جنگ سے ہٹ […]