پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان

یہ ملک عوام کا ہے ڈرائنگ روم میں بیٹھے اہل طاقت کا نہیں: مسرت جمشید چیمہ
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نیب زدہ اور رجیم چینج کے اہم مہرے محسن نقوی کو 12 کروڑ پاکستانیوں کا مستقبل یرغمال نہیں بنانے دیں گے، یہ ملک عوام کا ہے ڈرائنگ روم میں بیٹھے اہل طاقت کا نہیں،فیصلے عوام کی منشاسے ہوں گے۔

Next Post

بجلی بریک ڈاون کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Tue Jan 24 , 2023
لاہور (پی پی آئی) ملک بھر میں گزشتہ روز ہونے والے بجلی بریک ڈاون کیخلاف لا ہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ذرا ئع کے مطابق بجلی بریک ڈاون کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں شٹ […]