اوگرا کی پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے پٹرول و ڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پٹرول کے 1 لاکھ 1 ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں، مقامی ریفائنریز پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

Next Post

راجہ ریاض کو بچانے کیلئے اسپیکرنے پی ٹی آئی کے مزید استعفے منظور کئے: فواد چوہدری

Tue Jan 24 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راجہ ریاض کو بچانے کیلئے اسپیکرنے پی ٹی آئی کے مزید استعفے منظور کئے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجہ […]