لندن /لاہور(پی پی آ ئی)مسلم لیگ کی ن کی سینئر نائب صدر مریم نوا اور حمزہ شہباز نے سیف الملوک کھوکھر کو ٹیلیفون کر کے لاہور کے صدر بننے پر مبارک باد دی۔ذرا ئع کے مطابق لیگی رہنما مریم نواز کا کہناتھا کہ آپ پارٹی کا فخر ہیں، اور ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے،مشکل دور میں کھوکھر برادران پارٹی کے ہمیشہ ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے،انشااللہ آپ مسلم لیگ ن کو لاہور میں مضبوط کریں گے۔حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن لاہور کا صدر بننے پر آپ کو مبارکبا دیتاہوں، آپ پارٹی کے با وفا ساتھی ہیں، آپ بہترین انداز میں بطور لاہور صدر کام کریں گے۔دوسری جا نب وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ نے بھی سیف الملوک کھوکھر کو ٹیلیفون کر کے لاہور کے صدر بننے پر مبارک باد دی۔
Next Post
کراچی میں بجلی کی مکمل ترسیل کیلئے محدود لوڈشیڈنگ کی جائیگی،کے الیکٹرک
Tue Jan 24 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) کراچی الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے کہا ہے کہ کراچی میں اہم تنصیبات پر بجلی کو بحال کردیا گیا ہے، تاہم بجلی کے نظام کو قائم رکھنے کیلئے شہر میں عارضی لوڈشیڈنگ کی جا سکتی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرترجمان کے الیکٹرک نے عوام الناس کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات کراچی اور […]