دنیا کو معاشی اور اسلامو فوبیا جیسے خطرات کا سامنا ہے: بلاول بھٹو

تاشقند(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اس وقت عالمی سطح پر معاشی، موسمی اور اسلامو فوبیا جیسے مسائل درپیش ہیں۔تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 26واں اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو درپیش مسائل پر دنیا کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، 2022میں پاکستان کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، تاہم تک کے اب اٹھائے جانے والے اقدامات ہمارے مستقبل کو طے کریں گے۔ ہمیں ابھی بھی بہت زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔خطے میں امن سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں خطے کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔، خطے میں امن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔ مسائل کے حل کیلئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اسلامو فوبیا جیسے اہم مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو معاشی اور موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اسلامو فوبیا جیسا مسئلہ بھی درپیش ہے، جس کے سد باب کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ رواں سال تاشقند میں ہونی کانفرنس کی تھیم ’رابطے کو مضبوط بنانے کا سال‘ہے۔ دو روزہ کانفرنس 23 اور 24 جنوری تک جاری رہے گی۔ وزیر خارجہ کانفرنس کے موقع پر رکن ممالک کے شریک وزرااور دیگر معززین کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Next Post

ڈالر کے مقابلے روپیہ گراوٹ کا شکار، سٹاک ایکسچینج میں تیزی

Tue Jan 24 , 2023
کراچی(پی پی آئی امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بدستور کمی کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 230 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، سٹاک ایکسچینج […]