ڈالر کے مقابلے روپیہ گراوٹ کا شکار، سٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی(پی پی آئی امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بدستور کمی کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 230 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، سٹاک ایکسچینج میں 552 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار 996 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

Next Post

آئی ایم ایف پاکستان سے مذاکرات کیلئے رضا مند

Tue Jan 24 , 2023
آئی ایم ایف کا وزارت خزانہ حکام سے رواں ہفتے بات چیت کا امکان اسلام آ باد(پی پی آ ئی)آئی ایم ایف پاکستان سے مذاکرات کیلئے رضا مند ہوگیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وزارت خزانہ حکام سے رواں ہفتے بات چیت کا امکان ہے، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر اعتماد میں لیں گے، […]