خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کی حاضری سے استثتیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج رانا مجاہد رحیم نے خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر استثنا کی درخواست دائر کی جب کہ عمران خان سماعت کے لئے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا وکالت نامہ اس کیس میں کیوں نہیں ہے؟ عدالت کے استفسار پر عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے بتایا کہ ہمیں نوٹس کا کل رات کو پتا لگا۔بعد ازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Next Post

گورنر خبیرپختونخوا کا 2روز میں نگراں صوبائی کابینہ کے فائنل ہونے کا عندیہ

Tue Jan 24 , 2023
پشاور(پی پی آ ئی) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 2روز میں نگراں صوبائی کابینہ کے فائنل ہونے کا عندیہ دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حاجی غلام علی نے کہا کہ آئین میں الیکشن کے لئے وقت دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن انتخابات پر کام کررہا ہوگا جب وہ مجھے خط لکھیں گے تو جواب دے […]