گورنر خبیرپختونخوا کا 2روز میں نگراں صوبائی کابینہ کے فائنل ہونے کا عندیہ

پشاور(پی پی آ ئی) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 2روز میں نگراں صوبائی کابینہ کے فائنل ہونے کا عندیہ دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حاجی غلام علی نے کہا کہ آئین میں الیکشن کے لئے وقت دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن انتخابات پر کام کررہا ہوگا جب وہ مجھے خط لکھیں گے تو جواب دے دوں گا۔صوبائی نگراں کابینہ کے سوال پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلی خود ٹیکنوکریٹ ہیں وہ خود کابینہ کے وزراکو دیکھ رہے ہیں، دو روز میں صوبائی کابینہ فائنل ہو جائے گی۔قومی اسمبلی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تو اس پر بات ہورہی ہے کہ استعفے واپس لیے جائیں اور دھرنے دیے جارہے ہیں،ہوسکتا ہے کہ یہ لوگ واپس آجائیں۔گورنر غلام علی کہا کہنا تھا کہ دو چار روز میں وزیراعظم یہاں آئیں گے اور بہت کچھ صوبے کو دے کر جائیں گے،مالی بحران اور گندم کے بحران پر جلد قابو پایا جائے گا۔ عوامی نمائندہ ہوں،سیکیورٹی کی اتنی نہیں سوچتا، ویسے بھی ہمارا ایمان ہے جو رات قبر میں ہے وہ گھر میں نہیں ہوسکتی۔

Next Post

پی ٹی آئی کا سانحہ 25 مئی میں ملوث افسران کی تقرری رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Tue Jan 24 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سانحہ 25 مئی میں ملوث افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق پی ٹی آئی نے 18 افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی سہیل ظفر چٹھہ، نبیل اعوان […]