لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سانحہ 25 مئی میں ملوث افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق پی ٹی آئی نے 18 افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی سہیل ظفر چٹھہ، نبیل اعوان اور دیگر افسران کے خلاف بھی درخواست دے گی، پی ٹی آئی کا کہناہے کہ سانحہ 25 مئی میں ملوث افسران کا نگران سیٹ اپ میں پنجاب میں تعینات نہ کیا جائے۔
Next Post
لاہور میں فروری اور مارچ میں اضافی پولیو مہمات کی منصوبہ بندی
Tue Jan 24 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ گلشن راوی میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق افغانستان کے ننگرہار میں گزشتہ نومبر میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحول میں وائرس کی بروقت […]