نئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے چارج سنبھال لیا

لاہور(پی پی آئی) نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق زاہد اختر زمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 24 ویں کامن سے ہے، زاہد اختر انتظامی شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ وفاقی اور صوبائی محکموں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، زاہد اختر زمان بطور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنوبی پنجاب)، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا۔

Next Post

علامہ ساجد نقوی سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات

Tue Jan 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی)قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اسلامی تحریک […]