پی ٹی سی ایل کا نوجوانوں کیلئے خصوصی تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل ) نے کمپنی کے ملازمین کے بچوں کے لئے ایک متنوع اور منفرد ورکشاپ کا ا نعقا د کیا جس کا مقصد بچوںکی ذ ہنی صلاحیتوں کو ابھارنا اور ا نہیں ذمہ دار اور با ہمی اختلافات کو بہتر طر یقے سے سمجھنے کے حوالے سے ان کی شخصیت کی تعمیر تھا۔ایک دن پر محیط اس ورکشاپ کا اہتما م بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھا رنے اور انہیں اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کے مسائل کو سمجھنے اور ان کا حل تلاش کرنے کیلئے تیار کرنا تھا ۔پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر سید مظہر حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی ایل اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ نہ صرف ملازمین بلکہ ان کے خاندان بھی پی ٹی سی ایل فیملی کا اہم حصہ ہیں ۔ورکشاپ اس انداز میں مرتب کی گئی جس سے بچوں کو زند گی کے مقاصد کا حصول اور مثبت انداز میں آ گے بڑ ھنے کے قابل بنایا جا سکے ۔سید مظہر حسین نے بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔جبکہ بچوں نے اس ورکشا پ میں بھر پور اند از میں شر کت کی اور اس سے لطف اندوز بھی ہوئے ۔

Latest from Blog