نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں : ممتاز حسین جکھرانی

کراچی: صوبائی وزیر امور نوجوانان اور ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں نوجوانوں کے مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لئے محکمہ یوتھ افیئرز مختلف کورسز ‘ ورکشاپ اور یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سوچ کو وسعت دینے میں اور اپنی شناخت بنانے کے لئے محکمہ یوتھ افیئرز اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔ صوبائی وزیر میر ممتاز جکھرانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے اور محکمہ یوتھ افیئرز سوشل اور پولیٹیکل طور پر نوجوانوں کو آگاہی دینے کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ یوتھ افیئرز کے تعاون سے منعقدہ ینگ لیڈرز کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں 350 نوجوان طلباءاور طالبات کی شرکت اس کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان محکمہ کی کاوشوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر امور نوجوانان و ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جکھرانی نے کہا کہ محکمہ عنقریب یوتھ فیسٹیول منعقد کرے گا جس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔

Latest from Blog