پاکستان کی سکی ٹیم ڈریم ٹریننگ پروگرام کیلئے جنوبی کوریاروانہ ہوگئی

اسلام آباد: تین کھلاڑیوں اور ایک کوچ پر مشتمل پاکستان سکی ٹیم جنوبی کوریا کے صوبے گینگون میں ڈریم ٹریننگ پروگرام 2014میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئی ۔پاکستانی دستہ ضیاءالرحمٰن ،محمدامتیاز اور ساجد کے علاوہ کوچ ندیم اشرف پر مشتمل ہے ۔پاکستان سکی فیڈیشن کے صدر ائیر مارشل اطہر حسین بخاری نے روانگی سے قبل قومی دستے سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت کے سنہری موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ڈریم ٹریننگ پروگرام سرمائی اولمپکس 2018کے میزبان گینگون صوبے میں شروع کیا گیا ہے تاکہ سرمائی کھیلوں کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین تربیت فراہم کی جاسکے ۔پچھلے سال ٹریننگ کیمپ کے اختتام پر کروائے گئے دوستانہ مقابلوں میں پاکستان اسکیئرز نے اپنی اپنی کیٹگریز میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتے ۔پاکستان میں کوریا کا سفارتخانہ تربیتی پروگراموں میں شرکت کو یقین بنانے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے ۔

Latest from Blog