نیوزی لینڈ کا ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشن جانے پر تحفظات کااظہار

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے لئے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد امتحان بن گیا۔ بی سی بی نے پاکستان کے خدشات دور کئے تو نیوزی لینڈ نے سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بنگلہ دیش کیلئے لوہے کے چنے چبانے کے مترادف بنتا جارہا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے بنگلہ دیش میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہے جس کے باعث ایشیائی ٹیموں کے بعد اب غیر ایشیائی ٹیمیں بھی وہاں کھیلنے پرتحفظات کا اظہار کررہی ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی بنگلہ دیش کی سیکورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ کیوی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیوڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوکمیٹی کی میٹنگ میں بنگلہ دیش کی سیکورٹی صورتحال پربحث ہوئی ہے اوربیس جنوری کواس معاملے پرایک اورسیکورٹی میٹنگ ہوگی۔ دوسری جانب پلیئرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین پال مارش کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں الیکشن کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کافی وقت ہے اسلئے پلیئرزایسوسی ایشن روزانہ کی بنیاد پرحالات کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکھلاڑیوں کی سیکورٹی کوخطرات لاحق ہوئے توانہیں بنگلہ دیش نہ جانیکا مشورہ دیں گے۔

Latest from Blog