ارجنٹائن ڈاکار ریلی : 12ویں مرحلے میں پیٹر ہانسل اور مارک کوما کی کامیابی

بیونس آئرس: ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے بارہویں مرحلے فرانس کے پیٹر ہانسل نے کار جبکہ اسپینش رائیڈر مارک کوما نے بائیک ایونٹس میں برتری حاصل کر لی۔ ارجنٹائن میں جاری ڈا کار ریلی کے بارہویں مرحلے میں بھی سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ دفاعی چیمپئن فرانسیسی ڈرائیوراسٹیفن پیٹر ہانسل نے شاندار کم بیک کیا۔ وہ بارہویں مرحلے میں مقررہ فاصلہ تین گھنٹے اڑتیس منٹ اور انیس سیکنڈز میں طے کر کے سر فہرست رہے۔ جس کے بعد پیٹر ہانسل نے ریس میں پانچویں فتح اپنے نام کر کے مجموعی طور پر برتری بھی حاصل کر لی ہے۔ ریس میں قطر کے نصیر ال عطیہ دوسرے اور اسپین کے نینی روما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بائیک ریس میں فرانس کے سائرل دسپریس کی پہلی پوزیشن رہی۔ ریس میں دوسرے نمبر پر آنیوالے اسپینش رائیڈر مارک کوما کا مجموعی طور پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

Latest from Blog