اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے دے کر اپنی سبکی کروائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے دے کر خود اپنی اور حکومت کی سبکی کروائی، اس سے پہلے وزیر قانون کو اس وقت گھر جانا پڑا جب انہوں نے ’یہ جو دہشت گری ہے اس کے پیچھے وردی ہے‘کے نعرے لگوائے، اس بار حکومت کو لا منسٹر اور اٹارنی جنرل کو نااہلی اور بددیانتی پر گھر بھیجنا چاہیئے۔ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے، ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔ پہلے سے انتہائی مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پر مستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج ظلم ہے جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں، یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔
Next Post
آئی ایم ایف قرض کیلئے بجلی بلوں پر بھاری سرچارج لگانے کی منظوری
Thu Mar 2 , 2023
یکم جولائی سے صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائدہوگی اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور سخت شرط پوری کرتے ہوئے عوام پر بجلی گرادی۔ ا قتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے شعبے میں نقصانات پورے کرنے، قرضوں واجبات کی ادائیگی اور مالی اعانت کیلئے […]