وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری رانا شاہد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار نے آڈیو لیکس کے معاملے پر ثبوت نہیں لگائے، آڈیو لیک کا ٹرانسکرپٹ بھی ساتھ نہیں لگایا گیا، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں این آئی اے نے آزادی پسند رہنما مشتاق زرگر کی جائید اد ضبط کر لی

Thu Mar 2 , 2023
سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سرینگر میں ممتاز آزادی پسند رہنما مشتاق احمد زرگرکی جائیداد ضبط کر لی ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق جمعرات کی علی الصبح سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں واقع مشتاق زرگرکی جائیداد کو ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک […]