مقبوضہ کشمیر میں این آئی اے نے آزادی پسند رہنما مشتاق زرگر کی جائید اد ضبط کر لی

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سرینگر میں ممتاز آزادی پسند رہنما مشتاق احمد زرگرکی جائیداد ضبط کر لی ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق جمعرات کی علی الصبح سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں واقع مشتاق زرگرکی جائیداد کو ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج مقدمے کے تحت ضبط کیا گیا۔جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھارتی وزارت داخلہ نے جاری کئے ہیں۔مشتاق زرگر مجاہد تنظیم العمر مجاہدین کے بانی اور چیف کمانڈر ہیں اور وہ برسوں سے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لیے آوازبلند کر رہے ہیں۔این آئی اے اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے دیگر کشمیریوں کی جائیدادیں بھی ضبط کررہی ہے۔ کشمیریوں کے اس حق کی ضمانت اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کی گئی متعدد قرادادوں میں انہیں فراہم کی گئی ہے۔

Next Post

مہنگائی 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Thu Mar 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ملک میں مہنگائی کی شرح 31.1 فیصد پر پہنچ گئی جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے، کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کی گئی مہنگائی کی شرح فروری میں بڑھ کر تاریخی بلند ترین سطح 31.55 فیصد پر پہنچ […]