قتل کا جرم ثابت ہونے پرسانگھڑ ماڈل کرمنل

ٹرائل کورٹ سے دو مجرموں کو عمر قید اور جرمانہ
سانگھڑ(پی پی آئی)سانگھڑ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں خیر محمد راجڑ عرف خیرو اور بادل راجڑ کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔دونوں مجرموں نے جولائی2021 میں فصل میں مویشی داخل ہونے پر نیاز علی راجڑ کو قتل کردیا تھا واقعہ کا مقدمہ کھپرو تھانے پر مقتول کے والد درمحمد راجڑ کی مدعیت میں درج کرایا گیا تھا۔

Next Post

تین برس گزر گئے، ای او بی آئی پنشنرز اضافہ سے محروم

Thu Mar 2 , 2023
پنشن میں آخری بار اضافہ جنوری 2020 ء میں ہوا تھا قانونا ہر 3 برس بعد ای او بی آئی پنشن میں اضافہ لازم کراچی(پی پی آئی) ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے بدترین دور میں ساڑھے آٹھ ہزار روپے کی قلیل […]