لاہور(پی پی آئی)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور میں نیب آفس میں پیش ہو گئے۔عثمان بزدار کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا۔اس سے پہلے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طلبی کے باوجود 2 بار پیش نہیں ہوئے تھے۔پی پی آئی کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو اپنی تمام جائیدادوں کا ریکارڈ لانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف مختلف اداروں سے بھی ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔
Next Post
مئیر کراچی کے انتخاب کیلئے نمبر گیم میں پی پی اپنے اتحادیوں کیساتھ پہلے نمبر پر
Fri Mar 3 , 2023
جماعت اسلامی 82یوسیز کیساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی44یوسیز کیساتھ تیسرے نمبر پر تحریک لبیک کی واحد نشست ، 11یوسیز پر الیکشن باقی، 6یوسیزکا فارم 14مکمل نہیں کراچی (پی پی آئی)مئیر کراچی کے انتخاب کیلئے نمبر گیم میں پی پی 102یونین کمیٹیوں پر اپنے اتحادیوں کیساتھ پہلے،جماعت اسلامی 82یونین کمیٹیوں کیساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی44یونین کمیٹیوں کیساتھ تیسرے نمبر […]